ملائیشیا: موساد کے لئے جاسوسی کے الزام میں تین افراد گرفتار

[]

مہر نیوز کے مطابق، ملائیشیا کے پولیس سربراہ رضا رالدین حسین نے میڈیا کو بتایا کہ چھ ہینڈ گنوں اور 200 گولیوں پر مشتمل ایک بیگ کے ساتھ گرفتار ہونے والا یہ شخص 12 مارچ کو متحدہ عرب امارات سے کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تھا جس کے بارے میں حکام کا خیال ہے کہ یہ جعلی فرانسیسی پاسپورٹ رکهتا ہے۔ تاہم پولیس کی طرف سے پوچھ گچھ پر مشتبہ شخص نے اسرائیلی پاسپورٹ دے دیا۔

رضا رالدین نے مزید کہا کہ اس شخص نے ملائیشیا پہنچنے کے بعد اسلحے کا آرڈر دیا تھا اور ان کی ادائیگی کرپٹو کرنسی سے کی تھی۔

پولیس نے اس امکان کو مسترد نہیں کیا کہ یہ شخص موساد کا رکن ہو سکتا ہے، حالانکہ مشتبہ شخص نے حکام کو بتایا کہ وہ خاندانی تنازعہ کی وجہ سے دوسرے اسرائیلی شہری کو مارنے کے لیے ملائیشیا میں داخل ہوا تھا۔

رضا رالدین نے کہا کہ ہمیں اس کے بیان پر مکمل اعتماد نہیں ہے کیونکہ ہمیں شبہ ہے کہ کوئی اور ایجنڈا ہو سکتا ہے، یہ شخص ملائیشیا میں رہتے ہوئے کئی ہوٹلوں میں ٹھہرا تھا۔

ملائشین پولیس سربراہ نے ہفتے کے روز رائٹرز کو بتایا کہ تین ملائیشیائی باشندوں کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں ہتھیار فراہم کرنے اور اسرائیلی مشتبہ شخص کو ڈرائیور کے طور پر کام کرنے کے شبے میں سات دن کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کار سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مسلم اکثریتی ملک ملائیشیا فلسطینیوں کا کٹر حامی ہے اور غزہ جنگ میں اسرائیل کے اقدامات پر تنقید کرتا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ملائشیا میں تقریباً 600 فلسطینی پناہ گزین رہتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *