10 سال سے امریکہ میں مقیم افراد کیلئے خوشخبری

[]

واشنگٹن: بائیڈن انتظامیہ نے دس سال سے امریکہ میں مقیم افراد کو گرین کارڈ دینے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے، افراد اپنا گزشتہ دس سال کا رہائشی ثبوت دیکر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ امریکی میڈیا نے بتایا کہ مجوزہ اقدام کا مقصد غیر دستاویزی افراد کے مسائل حل کرنا ہے۔

امریکی میڈیا نے بتایا کہ غیرقانونی مقیم افراد کو اپنا گزشتہ 10 سال سےرہائش کا ثبوت دیناہوگا، جس سے وہ سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اساتذہ، نرسز، فائر فائٹرز کے 6 ارب ڈالر کے قرضے معاف کردیے، پبلک سروس ورکرز کے دوران طالب علمی میں لیے گئے حکومتی قرضے معاف کردیئے تھے.

بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے معاف قرضوں کی مجموعی رقم 143 ارب ڈالر ہوگئی، ریپبلکن پارٹی کی جانب سے قرضوں کے معافی کے اعلان پر بائیڈن انتظامیہ پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *