کے ٹی آر کے خلاف کیس درج

[]

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف سنگین الزام عائد کرنے پر تلنگانہ پولیس نے بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر کے خلاف ایک کیس درج کرلیا ہے۔ کے ٹی آر نے چیف منسٹر ریونت ریڈی پر الزام عائد کیاتھا کہ لوک سبھا الیکشن کیلئے ریڈی نے کانگریس ہائی کمان کو2500 کروڑ روپے روانہ کئے ہیں۔

کانگریس قائد کی شکایت  پر ہنمکنڈہ پولیس اسٹیشن میں زیرو ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور یہ ایف آئی آر، شہر کے بنجارہ ہلز، پولیس اسٹیشن کو منتقل کردی گئی۔ کانگریس قائد سرینواس راؤ نے ہنمکنڈہ پولیس اسٹیشن میں یہ شکایت درج کرائی ہے۔ کے ٹی آر کے خلاف آئی بی سی کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

 منگل کے روز بی آر ایس قائدین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے الزام عائد کیا تھا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی، ریاست کے تاجر عوام سے زبردستی رقم وصول کررہے ہیں اور یہ رقم، کانگریس ہائی کمان دہلی منتقل کررہے ہیں۔ کے ٹی آر نے الزام عائد کیا کہ ریونت ریڈی نے لوک سبھا الیکشن کے لئے اب تک2500 کروڑ روپے دہلی منتقل کرچکے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *