فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم ، اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

[]

یروشلم: فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے حوالہ سے اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کر دی۔تفصیلات کے مطابق صہیونی فورسس نے فلسطینیوں پر ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑدیے۔

اقوامِ متحدہ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسس کے حملوں اور پُرتشدد کارروائیوں کی تعداد 600 سے زائد ہو گئی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2023 کی پہلی ششماہی میں مظلوم فلسطینیوں کے خلاف مذموم 591 پُرتشدد واقعات ریکارڈ ہوئے۔

سال 2022 کے مقابلہ میں ان کارروائیوں میں 39 فی صد اضافہ ہوا۔واضح رہے کہ فلسطین میں اسرائیلی فورسس کی ظالمانہ کارروائیاں تواتر کے ساتھ جاری ہیں۔

گزشتہ روز بھی مقامی میڈیا اور فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسس نے مقبوضہ مغربی کنارہ میں اپنے معمول کے چھاپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

اس سے قبل ایک اور واقعہ میں آبادکاروں کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہید ہوا۔ فلسطین کی وزارتِ صحت نے جمعہ کو بتایا کہ 19 سالہ قصی جمال معتان کو رملہ کے مشرق میں واقع گاؤں برقۃ میں آباد کاروں نے گولی مار کر شہید کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *