مشیر آباد کی مشہور ہوٹل میں حلیم کے مسئلہ پر جھگڑا، 2 گروپ ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے (ویڈیو وائرل)

[]

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ مشیرآباد میں حلیم کے مسئلہ پر ہوئے جھگڑے میں بعض افراد زخمی ہوئے۔کل رات علاقہ کی مشہور ہوٹل میں یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ہوٹل کے مالک نے الزام لگایا کہ گاہک نے حلیم لے لی تاہم اس کی رقمی ادائیگی نہیں کی جبکہ گاہک نے دعوی کیا کہ اس نے رقمی ادائیگی کردی ہے۔

اس مسئلہ پر ہوئی بحث وتکرار نے جھگڑے کی شکل اختیار کرلی اور اس جھگڑے میں بعض افراد زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے صورتحال کو قابو میں کیااورجذبات کوسرد کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *