[]
حیدرآباد۔شہر کے علاقہ میلار دیو پلی کے اسپورٹس کامپلیکس کے پاس ایک کم عمر لڑکی کے قتل کی واردات رونما ہوئی۔ پولیس کے مطابق 13 سالہ لڑکی کا سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کردیا گیا۔
آج صبح مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے وہاں پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروا دیا۔ پولیس قریب میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق لڑکی کی شناخت کر لی گئی ہے اور اس پر حملہ کرنے والا معین نامی شخص بتایا جا رہا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ وہ لڑکی کو شادی کے لیے ہراساں کر رہا تھا اس کی ہراسانی سے تنگ آکر لڑکی کے گھر والوں نے اپنا مکان تبدیل کر دیا تھا۔ جمعہ کی صبح ملزم لڑکی کو لے کر میلار دیوپلی پہنچا اور اس نے منصوبہ بند طریقہ سے جنسی زیادتی کے بعد اس کا سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کر دیا۔ پولیس ملزم کو تلاش کررہی ہے۔