تروملا میں تیندوے کی ہلچل سے سنسنی

[]

حیدرآباد: آندھراپردیش کے تروملا کے الی پیری واک وے کے قریب ایک مرتبہ پھر تیندوے کی ہلچل سے سنسنی پھیل گئی۔

اس جنگلی جانور کی نقل وحرکت کو وہاں نصب ٹریپ کیمرے نے قید کر لیا۔ حکام نے بتایا کہ جاریہ ماہ کی 25 اور 26 تاریخ کو واک وے پر تیندوے کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔

بتایاجاتا ہے کہ یہ تیندوا رات کے وقت الی پیری واک وے سے 150 میٹر دور گھوم رہا ہے۔ٹریپ کیمرے سے تیندوے کی نقل و حرکت کے بعد تروملا تروپتی دیواستھانم(ٹی ٹی ڈی) حکام کو الرٹ کر دیا گیا۔

سیکورٹی اور جنگلات کے عہدیداروں کو فوری طور پر اطلاع دی گئی۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے تیندوے کو پکڑنے کے لیے کوششیں شروع کردیں۔

دوسری جانب ٹی ٹی ڈی حکام نے حفاظتی انتظامات کیے ہیں تاکہ پیدل تروملا جانے والے افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *