تلنگانہ میں بی آرایس اور کانگریس کی حکمرانی کے درمیان عوام کو فرق دیکھنا چاہیے:کے ایشور

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر و پداپلی کے بی آرایس امیدوار کے ایشور نے کہا ہے کہ ریاست میں بی آرایس اور کانگریس کی حکمرانی کے درمیان عوام کو فرق دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس حکومت اس بہانے کسانوں کو آبپاشی کا پانی فراہم نہیں کر رہی ہے کہ میڈی گڈا پراجکٹ کا ایک ستون گر گیا ہے۔

کے ایشور، جنہوں نے اپنے حق میں انتخابی مہم چلائی، میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے ریاست میں اقتدار کے کچھ عرصہ میں ہی کسانوں کو مشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔

 جبکہ گذشتہ تقریبا دس سال میں کسانوں کو مشکل صورتحال کا سامنا نہیں کرناپڑا۔بی آرایس نے کسی کو بھی مشکل میں ڈالے بغیر حکومت کی تھی۔ان انتخابات میں تبدیلی کی وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *