عراق، امریکی فوجی اڈوں میں "موساد" کی جاسوسی سرگرمیاں جاری ہیں، عراقی تجزیہ کار کا انکشاف

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے سیکورٹی امور کے ماہر سعید البدری نے کہا ہے کہ ملک پر قابض امریکی فوج کے اڈے موساد کے عناصر کو مدد فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ مختلف جنگی جرائم اور عراق کی شخصیات کو قتل کرکے اس ملک میں اپنے مذموم مفادات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسی ہدف کے تحت امریکی افواج عراق کے اندر بدنام زمانہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے عناصر کو مدد فراہم کرتی ہیں۔

البدری نے کہا کہ یہ جاسوس عناصر امریکی فوجی اڈوں کو اپنے آپریشنل مراکز اور عراق کے اندر اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت عراق کے اندر اپنی غیر قانونی فوجوں کی بقا کو یقینی بنانے اور صیہونی حکومت کی خدمت کے لیے کرائے کے دہشت گردوں کو اسٹریٹجک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

البدری نے مزید واضح کیا کہ امریکہ عراق کے تیل کی آمدنی پر قبضہ کر کے ملک کے خلاف اقتصادی دباؤ بڑھا رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *