ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کا ہندوستان کو دعوت نامہ، وزیر خارجہ جئے شنکر کریں گے شرکت

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کی حلف برداری تقریب کے لیے ہندوستان کو دعوت نامہ ملا ہے۔ جانکاری کے مطابق وزیر خارجہ ایس جے شنکر 20 جنوری کو ہونے والی اس حلف برداری تقریب میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کی طرف سے اتوار کو ویب سائٹ پر یہ اطلاع دی گئی۔

وزارت خارجہ کی اطلاع کے مطابق واشنگٹن دورہ کے دوران ایس۔ جے شنکر امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ کے نمائندگان کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گے۔ وزارت خارجہ نے کہا “ٹرمپ-وینس حلف برداری کمیٹی کے دعوت نامہ پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر، امریکہ کے 47ویں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *