مرکز سے فنڈ نہیں ملنے کے خلاف کرناٹک حکومت سپریم کورٹ سے رجوع

[]

سپریم کورٹ میں ایڈوکیٹ ڈی ایل چدانند کے ذریعہ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’’خریف 2023 کے پریڈ میں زرعی اور باغبانی فصلوں کو نقصان کو ملا کر ’’48 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ اراضی میں 35,162 کروڑ روپے کے نقصان کا تخمینہ (کاشت کاری کی لاگت) ہوا ہے۔ این ڈی آر ایف کے تحت حکومت ہند سے 18,171.44 کروڑ روپے کی مدد مانگی گئی ہے۔‘‘ سینئر وکیل دیودت کامت اور ریاست کے ایڈوکیٹ جنرل کے ششی کرن شیٹی نے عرضداشت  میں کہا ہے کہ ’’ ریاست ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے مطابق مرکز سے امدادی رقم وصول کرنے کی حقدار ہے۔‘‘ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’خشک سالی کے انتظام کے قواعد کے تحت مرکز کو  سنٹرل وزارتی ٹیم کی رپورٹ موصول ہونے کے ایک ماہ کے اندر این ڈی آر ایف سے ریاست کو مدد فراہم کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ لینا ہوتا ہے لیکن رپورٹ ملنے کے پانچ ماہ بعد بھی مرکز نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *