بھارت چھوڑنا خواب تھا، تبصرے پر طالب علم تنقید نشانہ۔ ٹروکالر سی او کی جانب سے نوکری کی پیشکش

[]

ٹورونٹو: کینیڈا میں مقیم ایک نوجوان انڈین خاتون نے حال ہی میں کہا ہے کہ ہندوستان چھوڑ کر بیرون ملک ملازمت کرنا ان کی دیرینہ خواہش تھی۔

میڈیا کے مطابق ایکتا نامی انڈین خاتون جو کینیڈا میں طالب علم ہیں، کے سوشل میڈیا پر بھارت چھوڑنے کے تبصرے کو کئی انڈین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تاہم دوسری جانب اس تبصرے نے ٹروکالر ایپ کے مشترکہ بانی اور سی ای او ایلن مامیدی (Alan Mamedi) کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

ایلن مامیدی نے خاتون کو کال کی اور انہیں اپنے آفس میں نوکری کی پیشکش کردی۔

وائرل کلپ میں خاتون سے سوال کیا گیا تھا کہ ان کا کینیڈا آنے کا مقصد کیا ہے جس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ ان کا خواب تھا کہ وہ بس انڈیا سے نکل جائیں۔

خاتون نے یہ بھی کہا کہ کینیڈا میں بائیو ٹیکنالوجی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد، وہ کاروبار میں اپنا کیریئر بنانے کی امید رکھتی ہیں۔

جب ایکتا سے پوچھا گیا کہ انہیں کینیڈا کے بارے میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے تو ایکتا نے خوبصورت مناظر، طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کی تعریف کی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *