[]
فائرنگ کے اس تبادلے میں سی آئی اے کے ایک اہلکار کے سینے میں گولی لگ گئی، جس کے بعد اسے فوری طور پر ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی پولیس کے سربراہان اس گاؤں کی جانب روانہ ہوگئے۔ پنجاب پولیس کے چھاپے کی ایک چھوٹی سی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراس فائرنگ کے بعد پنجاب پولیس کی اسپیشل ٹیم کے جوان دوڑ رہے ہیں اور آس پاس کے علاقے کو سی آئی اے کی ٹیم نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔