گلوکار سدھو موسی والا کی والدہ 58 سال کی عمر میں ایک بار پھر ماں بن گئیں

[]

نئی دہلی: گلوکار سدھو موسی والا کی والدہ چرن کور (58 سال) ایک بار پھر ماں بن گئی ہیں اور ان کے گھر ایک چھوٹا مہمان آیا ہے۔ سدھو موسی والا کی والدہ نے آئی وی ایف تکنیک کے ذریعہ بچے کو جنم دیا تھا اور اب اس نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ سدھو موسی والا کے والد بلکور سنگھ (60 سال) نے انسٹاگرام پر یہ معلومات دی اور اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کی۔ یہ بھی لکھا کہ ان کا خاندان صحت مند ہے۔

حال ہی میں سدھو موسی والا کے چچا چمکور سنگھ نے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کی خبر کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ سدھو موسی والا کی والدہ جلد ہی ایک بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ تاہم سدھو موسی والا کے والد نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اس خبر کو مسترد کر دیا تھا۔ اب انہوں نے خود بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سدھو موسی والا اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، جسے انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ ایسے میں سدھو کے جانے کے بعد ان کے والدین اکیلے رہ گئے۔ سدھو موسی والا کو 2022 میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

سدھو موسی والا کے قتل کے حوالے سے دہلی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ گلوکار کے قتل کے لیے مکمل منصوبہ بنایا گیا تھا۔ چھ قاتلوں نے پندرہ دنوں میں تقریباً آٹھ بار سدھو موسی والا کے گھر، گاڑی اور اس کے راستوں کی تلاشی لی تھی۔

 لیکن ہر بار ان کا منصوبہ ناکام ہو رہا تھا کیونکہ موس والا بلٹ پروف گاڑی میں اور سخت سکیورٹی کے درمیان گھر سے نکلتے تھے۔ قتل کے پیچھے گولڈی برار کا ہاتھ بتایا جاتا ہے۔ جو غنڈہ ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *