کے سی آر بی آر ایس حکومت کے دوران نظام جیسی بادشاہت لانا چاہتے تھے: ریونت ریڈی

[]

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھرراو بی آر ایس حکومت کے دوران نظام جیسی بادشاہت لانا چاہتے تھے۔ انہوں نے ریمارک کیا کہ نظام چاہتے تھے کہ ان کے جانشین اقتدار میں ہوں اور کے چندرشیکھرراو نے بھی ایسا ہی کرنے کے بارے میں سونچاتھا۔

 انہوں نے کانگریس حکومت کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر حیدرآباد میں منعقدہ صحافت سے ملاقات پروگرام میں کہا کہ جب چندرشیکھرراو نے اپنی وراثت کو عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کی تو تلنگانہ سماج ان کے خلاف متحد ہو گیا اور کے سی آر خاندان کو اقتدار سے ہٹا دیا۔چندرشیکھرراو نے جمہوریت پر یقین نہیں رکھا۔

انہوں نے کبھی بھی عوام کی آزادی کا احترام نہیں کیا۔ کے سی آر نے ثقافت اورتلنگانہ کی روایات کو کو تباہ کر دیا،17 ستمبر 1948 تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ 3 دسمبر 2023 بھی اتنا ہی اہم ہے۔ 17ستمبر1948میں نظام کی حکومت کا خاتمہ ہوا تو کے سی آر کی حکمرانی کا خاتمہ 3 دسمبر 2023 کو ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آمر ہمیشہ ثقافت کو تباہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پچھلی حکومت میں تلنگانہ گاڑیوں کے رجسٹریشن میں ٹی جی کے بجائے ٹی ایس متعارف کرایا گیا تھا۔ ٹی ایس کو ٹی آر ایس کی نقل کے طور پر لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت میں دھرنا چوک میں احتجاج کی اجازت دی ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *