[]
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے یہ بھی کہا کہ ’’کے سی آر نے بی آر ایس سربراہ کی حیثیت سے بھی اپنی پارٹی کے لیڈر کی گرفتاری پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔‘‘ انہوں نے 10 سال تک کے سی آر حکومت کی بدعنوانی کے خلاف کچھ نہ کرنے پر مرکزی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’مرکز نے بی آر ایس لیڈروں کے خلاف ایک بھی مقدمہ درج نہیں کیا، یہاں تک کہ کویتا کو جس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے وہ دہلی حکومت کی شراب پالیسی سے متعلق ہے جس میں وہ کئی ملزمین میں سے ایک ہیں۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی جو ریلیوں میں کے سی آر کی بدعنوانی کے بارے میں بول رہے تھے، انہیں بتانا چاہئے کہ انہوں نے 10 سال تک کارروائی کیوں نہیں کی؟‘‘