بی آرایس کو زبردست دھکہ۔ چیوڑلہ رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی اورخیریت آباد رکن اسمبلی دانم ناگیندر کانگریس میں شامل

[]

حیدرآباد: بی آرایس پارٹی کو آج ایک اورزبردست دھکہ لگا۔ پارٹی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ اوررکن اسمبلی دونوں کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے۔ پارٹی کے حلقہ چیوڑلہ کے موجودہ رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی پارٹی سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا مکتوب استعفیٰ پارٹی کے سربراہ چندر شیکھر راو کو روانہ کردیا۔

 

بعد ازاں انہوں نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ عوام کو اپنے فیصلہ سے واقف کروایا۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ پارٹی میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر انہوں نے بی آر ایس سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بعدازاں وہ کانگریس میں شامل ہوگئے۔ ان کے علاوہ بی آرایس کے حلقہ خیریت آباد کے رکن اسمبلی دانم ناگیندر نے بھی

 

کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیارکی۔ کل ہند کانگریس انچارج دیپا داس منشی نے ان دونوں کو پارٹی کا کھنڈوا پہنا کران کا پارٹی میں استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *