روس یوکرین جنگ میں ہلاک حیدرآبادی نوجوان اصفان کی میت حیدرآباد منتقل

[]

حیدرآباد۔ ایجنٹس کی دھوکہ کی وجہہ سے روس کی فوج میں بھرتی کرکے یوکرین کی سرحد پر جنگ میں جھونک دئیے جانے کی وجہہ سے ہلاک حیدرآبادی نوجوان کی میت آج حیدرآباد لائی گئی۔

 

بازارگھاٹ کے رہنے والے 30 سالہ محمد اصفان کی میت آج شام بذریعہ طیارہ شہر لائی گئی۔ ایجنٹس نے انھیں دوسرے کام کے بہانے دھوکہ دے کر روس کی فوج میں بھرتی کردیا تھا۔ اصفان دسمبر میں ماسکو گئے تھے اور انھیں سرحد کے پاس وار زون میں بھیج دیا گیا تھا۔

 

روس میں ایجنٹ نے مددگار کی نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہیں یوکرین کی سرحد پر بھیج دیا گیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *