کانگریس قائد نے دستور کا دیباچہ پڑھا۔ آج ممبئی میں اپوزیشن کی طاقت کا مظاہرہ (ویڈیوز)

[]

ممبئی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج یہاں سنٹرل ممبئی میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی یاد گار چیتنیہ بھومی میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اور دستور کا دیباچہ پڑھتے ہوئے اپنی 63 روزہ بھارت جوڑو نیائے یاترا ختم کردی۔

سابق کانگریس صدر کے ہمراہ ان کی بہن اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا بھی تھیں۔ انہوں نے ہندوستانی دستور کے معمار ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا اور دستور کا دیباچہ پڑھا۔

یاترا کا آغاز14 جنوری کو شورش زدہ منی پور سے ہوا تھا جو ہفتہ کے روز 63 ویں دن پڑوسی ضلع تھانے سے ممبئی میں داخل ہوئی تھی۔ راہول گاندھی کے اتوار کی صبح ممبئی کے منی بھون تا اگست کرانتی میدان نیائے سنکلپ پدیاترا شروع کریں گے۔

اتوار کے روز ہی اپوزیشن انڈیا بلاک ریالی منعقد کرتے ہوئے طاقت کا مظاہرہ کرے گے۔ چیف منسٹر ٹاملناڈو ایم کے اسٹالن‘ آر جے ڈی لیڈر تجیسوی یادو اور سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو اس ریالی میں شرکت کریں گے۔

قبل ازیں دن میں دھاراوی علاقہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے اس بات کو دہرایا کہ پارٹی ذات پات پر مبنی مردم شماری کرائے گی۔

انہوں نے زور دے کر کہاکہ اگر ان کی پارٹی دوبارہ برسر اقتدار آتی تو غریب خواتین کے بینک کھاتوں میں ہر سال ایک لاکھ روپئے جمع کرائے جائیں گے۔ انہوں نے اڈانی گروپ کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ”دھاراوی آپ کا ہے اور آپ کا ہی رہے گا۔

آپ کی صلاحیتوں کی قدر کی جانی چاہئے اور اس مقام کو ملک کامینوفیکچرنگ مرکز بنناچاہئے۔ واضح رہے کہ دھاراوی کو دوبارہ ترقی دینے کا پراجکٹ اڈانی کو دیاگیاہے۔

راہول نے کہاکہ ملک کی دولت بعض کارپوریٹ گھرانوں کے حوالے کی جائے گی۔ راہول گاندھی نے دھاراوی آپ کی اپنی زمین ہے لیکن حکومت اسے دلالوں کے ذریعہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ شہریوں کو دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پراجکٹ کے لیے نکال باہرکرنے پولیس فورس کااستعمال کیا جارہاہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *