[]
گوہاٹی: آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ(اے آئی یو ڈی ایف) نے جمعہ کے دن آسام میں لوک سبھا کی 3 نشستوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔
پارٹی سربراہ مولانا بدرالدین اجمل قاسمی‘ دھوبری نشست سے لوک سبھا کی چوتھی میعاد کے لئے الیکشن لڑیں گے۔
اے آئی یو ڈی ایف نے مزید 2 نشستوں ناگاؤں اور کریم گنج سے امیدوار کھڑے کئے ہیں جس سے کانگریس پارٹی کے لئے وہاں جیتنا مشکل ہوگیا ہے۔
آسام میں لوک سبھا کی 3 نشستوں ناگاؤں‘ کریم گنج اور دھوبری میں مسلم ووٹرس کا غلبہ ہے تاہم چیف منسٹر ہیمنت بشواشرما نے کہا کہ ناگاؤں اور کریم گنج میں بھی ہماری جیت کے اچھے مواقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ہم ریاست میں 14کے منجملہ 13 لوک سبھا نشستیں جیتیں گے۔