[]
حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے صدر و سابق چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی دختر کے کویتا، حلقہ لوک سبھا نظام آباد میں الیکشن نہیں لڑیں گی۔
بی آر ایس نے چہارشنبہ کے روز موجودہ دو اہم پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے تلنگانہ سے لوک سبھا کی4نشستوں کیلئے پارٹی امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ کویتا، جنہوں نے 2019 کے انتخابات میں حلقہ نظام آباد سے مقابلہ کیا تھا تاہم انہیں بی جے پی امیدوار ڈی اروند کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، کو اس بار حلقہ لوک سبھا نظام آباد سے امیدوار نہیں بنایا گیا۔
2014 کے الیکشن میں نظام آباد سے منتخب کویتا، فی الحال ایم ایل سی ہیں۔ پارٹی قیادت نے حلقہ نظام آباد سے کویتا کے بجائے بی آر ایس کے سینئر قائد باجی ریڈی گوردھن کو امیدوار بنایا ہے۔ کے سی آر نے حلقہ چیوڑلہ سے موجودہ ایم پی جی رنجیت ریڈی کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔