پاکستان، بھارت اور بنگلادیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس پشاور میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک میں چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  لاہور، سوات، دیر اور پشاور سمیت مختلف شہروں سے رویت ہلال کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل بروز منگل یکم رمضان  ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے کئی شہروں میں مقامی سطح پر چاند دیکھنے کیلئے کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

لکھنؤ میں رمضان کا چاند نظر آگیا جس کے بعد بھارت میں منگل 12 مارچ کو یکم رمضان ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں وقت سحر صبح 5 بج کر 18 منٹ اور افطار مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 27 منٹ پر ہوگا۔

اس کے علاوہ حیدرآباد میں سحری مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 16 منٹ اور افطار شام 6 بج کر 26 منٹ پر ہوگی۔

بھارتی شہر ممبئی میں وقت سحر 5 بج کر 38 منٹ اور افطار 6 بج کر 48 منٹ پر ہوگی جبکہ پونے میں سحری مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 34 منٹ اور افطار 6 بج کر 44 منٹ پر ہوگا۔

دوسری جانب بنگلادیشی رویت ہلال کمیٹی نے بھی ملک میں چاند نظر آگیا اور کل پہلا روزہ ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *