سوا پارہ: دونوں شہروں کی مختلف مساجد و دیگر مقامات پر نماز تراویح

[]

حیدرآباد: مسجد سکریٹریٹ (معتمدی) میں مولانا حافظ وقاری سید جابر اشرف کامل الفقہ جامعہ نظامیہ وگولڈ میڈلسٹ جامعہ نظامیہ روزانہ سوا پارہ مع تفسیر قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ نماز عشاء 8:15 بجے ہوگی۔

ll مسجد صالحہ قاسمؒ،ہاشم آبادبنڈلہ گوڑہ روڈ نماز تراویح میں حافظ محمد نعمان اور حافظ سید مدثر رضی روزانہ سوا پارہ قرآن حکیم سنایئنگے، ہر چار رکعت سے قبل مولوی محمد عمران،سابق امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بہادر پورہ خلاصہ قرآن پیش کریں گے۔نماز عشاء8:35 بجے ہوگی۔

llمسجد عبدالقادر کنگس ایونیو کالونی‘ بنڈلہ گوڑہ میں نمازِ تراویح میں حافظ شیخ عبدالقادر روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔ نمازِ عشاء 8:30 بجے ادا کی جائے گی۔ خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا۔

llمسجد دلاور النساء‘ چھوٹی مسجد‘ عطاپور رنگ روڈ‘ گراؤنڈ فلور میں حافظ وقاری محمد سہیل احمد نمازِ تراویح میں سوا پارہ سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

llمسجد فقراء سراج محمدیہ ومدرسہ تعلیم القرآن بالا پور روڈ کنچن باغ میں نماز تراویح میں حافظ وقاری عبدالحق حنیف سوا پارہ سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

llمسجد اولیاء بی‘ دومل گوڑہ میں چاند رات سے حافظ معراج الحق روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

llمسجد حضرت سید شاہ عباد اللہ قادری ؒ‘ شاہ کالونی‘ چنچل گوڑہ میں حافظ محمد عظیم روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:15 بجے ہوگی۔

llمسجد غوثیہ گلشن مغل کا نالہ رنگ روڈ‘ کاروان میں حافظ واقاری ممد عبدالرؤف قادری نقشبندی نماز تراویح میں روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

llمسجد حضرت سیدن صاحب ؒ مٹی کا شیر‘ قریب گلزار حوض میں نماز تراویح میں حافظ محمد اشرف سوا پارہ قرآن تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

llمسجد عبداللہ حسین خان‘ چپل بازار میں حافظ محمد عزیز نماز تراویح میں روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

llمسجد کھڑاویں والے شاہ صاحبؒ محلہ سلطان پورہ‘ نور خان بازار میں حافظ وقاری ابوالکلام نماز تراویح میں روزانہ سوا پارہ تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:15 بجے ہوگی۔

llمسجد درگاہ حضرت عباد اللہ شاہ صاحب ؒ غوث پورہ‘ دارالسلام روڈ‘ نامپلی میں روزانہ سوا پارہ قرآن مجید سنایا جائے گا۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

llمسجد ہاجرہ تراب‘ تاڑبن میں نماز تراویح میں حافظ محمد سفیان شریف روزانہ سوا پارہ تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

llمسجد عمر ابن الخطاب نظام پیٹ میں حافظ محمد محبوب علی حسامی روزانہ سوا پارہ قرآن مجید سنائیں گے۔

llمسجد بلالؓ اسبسطاس کالونی میں حافظ عبدالمجیب اشاعتی روزانہ سوا پارہ قرآن مجید سنائیں گے۔

lمسجد عمر فاروق ؓ اسبسطاس ہلز کالونی میں حافظ عبدالشکور القاسمی رحمانی روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔

lمسجد نور‘ گرومورتی نگر میں مولانا محمد امتیاز الدین قاسمی روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔

lمسجد عثمان آئی ڈی بی ایل میں حافظ وقاری علی بن عود سبیلی روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔

lجامع مسجد محمدیہ نہرو نگر میں حافظ محمد شفیق الرحمن ابراہیمی مسعودی روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔

lمسجد پنجتنی اسناپور پٹن چیرو میں حافظ محمد وصی الدین حسینی روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔

llموتی مسجد آسمان جاہی‘ چنچل گوڑہ میں نماز تراویح میں مولانا محمد خالد حسامی سوا پارہ قرآن مجید سنائیں گے۔ ترجمہ مختصر تفسیر بھی سنائی جائے گی۔ نماز عشاء 8:30 بجے ادا کی جائے گی۔

llجامع مسجد باولی‘ زیبا باغ میں نماز تراویح کی پہلی جماعت میں حافظ صاحب سوا پارہ سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

llجامع مسجد فاطمہ پھسل بنڈہ میں مولانا حافظ وقاری محمد افروز امام مسجد ہذا سوا پارہ قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:45 بجے ہوگی۔

ll مسجد حاجی کمال متصل سالار جنگ پل، دارالشفاء میں چاند رات سے نماز تراویح میں حافظ و قاری سید یونس علی خضر روزانہ سواء پارہ تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد چمکورہ، خلوت میں چاند رات سے نماز تراویح میں حافظ و قاری مولانا محمد جواد صدیقی خطیب مسجد ہذا سواء پارہ سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll جامع مسجد عالیہ گن فاؤنڈری میں چاند رات سے نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔ حافظ و قاری سہیل خان نماز تراویح میں روزانہ سواء پارہ قرآن مجید تلاوت کریں گے۔

ll مسجد علی الکربی مامیڈی پلی، پہاڑی شریف میں چاند رات سے حافظ سید ہاشم حسینی روزانہ سواء پارہ قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد حاجی کمال، دارالشفاء متصل سالار جنگ پل میں چاند رات سے نماز تراویح میں مولانا حافظ سید یونس علی خضر خطیب روزانہ سواء پارہ سنائیں گے۔

ll مسجد عثمانیہ سنار گلی الاوہ بی بی، دبیر پورہ میں چاند رات سے نماز تراویح میں روزانہ حافظ و قاری محمد اشتیاق عالم سواء پارہ قرآن مجید تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد نور روبرو الاوہ بی بی میں چاند رات سے حافظ و قاری محمد ناظم الدین امام مسجد ہذا روزانہ سواء پارہ قرآن مجید تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد رحمانیہ نزد آفرین پیالس، کمیٹی ہال، دبیرپورہ میں حافظ محمد عرفان علی قادری نماز تراویح میں روزانہ سواء پارہ سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد درگاہ حضرت نذر محبوب شاہ قادریؒ آستانہ عالیہ فیض النذر، ڈی پی پلی، دنڈیگل نزد پولیس اسٹیشن ضلع میڑچل میں حافظ و قاری منور علی شاہ قادری سواء پارہ سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:45 بجے ہوگی۔

ll مسجد ابراہیم جی پی آر اے کوارٹرس، گچی باؤلی یں چاند رات سے حافظ محمد موسیٰ رضوی امام مسجد ہذا نماز تراویح میں روزانہ سواء پارہ قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll ڈاکٹر محمد غلام رسول صدیقی سکریٹری انتظامی کمیٹی مسجد باؤلی زیبا باغ، آصف نگر نے اطلاع دی ہے کہ جامع مسجد باؤلی، زیبا باغ میں نماز تراویح کی پہلی جماعت میں سواء پارہ سنایا جائے گا۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔ نماز تراویح کی دوسری جماعت 10:30 بجے شب ہوگی جس میں روزانہ تین پارے سنائے جائیں گے۔

ll آستانہ حضرت پیر جی ابوالعلائیؒپنچ محلہ، چارمینار میں چاند رات سے نماز تراویح کی 20 رکعت میں سواء پارہ قرآن پاک کی تلاوت کی جائے گی۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll جامع مسجد ذاکر حسین طاہر عقب آر ٹی او آفس، ہاشم آباد میں چاند رات سے نماز تراویح میں روزانہ سواء پارہ سنایا جائے گا۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد منت اہلسنت والجماعت بنڈلہ گوڑہ، غوث نگر لیک ویو ہلز میں چاند رات سے حافظ و قاری سید واحد علی قادری روزانہ سواء پارے سنائیں گے۔ خواتین کے لئے نظم کیا گیا ہے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *