3 پارے: دونوں شہروں کی مختلف مساجد و دیگر مقامات پر نماز تراویح

[]

مکہ مسجد
حیدرآباد: جناب محمد عبدالقدیر صدیقی مہتمم مکہ مسجد کی اطلاع کے بموجب تاریخی مکہ مسجد میں حافظ وقاری محمد رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد چاند رات سے 9 رمضان تک نماز تراویح میں روزانہ 3 پارے قرآن شریف تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی۔

شاہی مسجد
ll منیجر شاہی مسجد باغ عامہ مولانا عبدالغفار کی اطلاع کے بموجب امام وخطیب مسجد ہذا مولانا حافظ احسن بن محمد الحمومی چاند رات سے پہلے دہے میں روزانہ نماز تراویح میں 3 پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:45 بجے ہوگی۔ نماز تہجد 1:30 بجے شب ادا کی جائے گی۔ جس میں پہلے دہے میں دیڑھ پارہ اور آخری دہے میں 3 پارے سنائیں جائیں گے۔

مسجد شہامت جاہ
llمسجد پرنس شہامت جاہ بہادر‘ فرن ولا‘ لال ٹیکری میں چاند رات سے حافظ وقاری شیخ محمد عمیر نقشبندی نماز تراویح میں 3 پارے قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

مسجد درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ
llجناب جی ایم منظور معتمد تنظیمی کی اطلاع کے بموجب تولیتی انتظامی کمیٹی درگاہ سراج المجدوبین حضرت سید خواجہ حسن برہنہ شاہ ؒ کے زیر اہتمام چاند رات سے جامع مسجد درگاہ شریف اور جامع مسجد فاطمہ میں نماز تراویح کا اہتمام کیا جارہا ہے‘ جامع مسجد درگاہ شریف میں مولانا حافظ وقاری محمد معین الدین قادری ملتانی روزانہ 3 پارے سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ نماز عشاء 8:15 بجے ہوگی۔

llجامع مسجد شرف الدین کنگس ایونیو کالونی‘ بنڈلہ گوڑہ میں چاند رات سے 9 رمضان المبارک تک حافظ وقاری سید زبیر نقشبندی امام و خطیب نمازِ تراویح میں 3 پارے سنائیں گے۔ نمازِ عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

llمسجد کمان سوکھی میر‘ دودھ باؤلی میں حافظ وقاری محمد رضوان احمد قادری نماز تراویح میں روزانہ 3 پارے تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:15 بجے ہوگی۔

llمسجد نور‘ علی آباد میں حافط وقاری محمد سیف الدین شرفی قادری 3 پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔
llمسجد جیلانیہ درگاہ حضرت سید محمد جیلانی قادری کلیمی نزد لوہے کا چارمینار ہائی ٹیک سٹی میں حافظ وقاری احمد 3 پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:15 بجے ہوگی۔

llمسجد محمدیہ‘ بیرون فتح دروازہ میں حافظ وقاری محمد رضوان روزانہ 3 پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:15 بجے ہوگی۔

llمسجد خزانہ آب‘ دودھ باؤلی میں حافظ وقاری محمد شجیح الدین نماز تراویح میں روزانہ 3 پارے تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

llمسجد چشتیہ‘ عیدی بازار‘ بند ناکہ میں حافظ وقاری حبیب مصطفیٰ بن محمد شعیب روزانہ نماز تراویح میں 3 پارے قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

llمسجد دریبہ بیگم بازار‘ چھتری میں نماز تراویح میں حافظ وقاری ابراہیم نقشبندی 3 پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

llمسجد محمدیہ غوری‘ جمعرات بازار مین روڈ میں حافظ محمد ایوب نقشبندی 3 پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:35 کو ہوگی۔

llجامع مسجد ہشتم خان‘ بیرون فتح دروازہ معین پورہ میں حافظ آصف علی مکرم نماز تراویح میں 3 پارے قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔ خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا۔

llمدینہ مسجد‘ بانو نگر‘ مادنا پیٹ میں حافظ محمد فیاض الحسن روزانہ 3 پارہ قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:15 بجے ہوگی۔ خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا۔

llجامع مسجد مدینہ‘ رائل کالونی‘ بالا پور چوراستہ میں حافظ وقاری عبدالسلیم پہلے دہے میں روزانہ 3 پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:15 بجے ہوگی۔

llمسجد کمبل پوش اندرون یاقوت پورہ میں حافظ محمد عمیر نماز تراویح میں روزانہ 3 پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

llمسجد غوثیہ ودیا نگر روڈ میں حافظ وقاری محمد امتیاز احمد نماز تراویح میں 3 پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

llجامع مسجد محمدیہ چونے کی بھٹی‘ مصری گنج میں نماز تراویح میں حافظ محمد عفان حضرمی چشتی صابری روزانہ 3 پارے سنائیں گے۔

lمصلی اشوک نگر میں حافظ وقاری غلام کبریا فیض سیوا نگری روزانہ 3 پارے سنائیں گے۔

lمصلیٰ ترونیشنل گلاس گنڈی میسماں میں حافظ محمد احمد مزمل راہی حسامی روزانہ 3 پارے سنائیں گے۔

lجامع مسجد محمدیہ نہرو نگر میں حافظ غلام رسول رحمانی روزانہ 3 پارے سنائیں گے۔

llمعہد الصفہ حیدرآباد بھگت سنگھ نگر چنتل قطب اللہ پور منڈل میں 3 پارے تراویح کا اہتمام کیا گیا ہے۔ حافظ وقاری مسرور عالم ندوی نماز تراویح کی امامت کریں گے اور تراویح کے بعد خلاصہ بھی سنائیں گے۔

llدرگاہ حضرت سلطان الواعظین ؒ احاطہ صوفی منزل‘ مصری گنج میں نماز تراویح میں حافظ سید احمد روزانہ 3 پارے تلاوت کریں گے‘ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔ بعد نماز تراویح صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی ثانی قادر پاشاہ فضائل ماہِ صیام بیان کریں گے۔ خواتین کے لئےء پردے کا نظم رہے گا۔

llجامع مسجد باؤلی زیبا باغ آصف نگر میں نماز تراویحکی دوسری جماعت 10 بجے شب ہوگی‘ جس میں روزانہ 3 پارے سنائے جائیں گے۔

llمسجد سید شاہ وقار محی الدین‘ فلک نما‘ فاطمہ نگر میں حافظ محمد سرفراز قادری ملتانی 3 پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

llمسجد سنگ‘ گولی گوڑہ‘ کوٹھی بھی نماز تراویح میں حافظ وقاری ندیم اللہ 3 پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

llمسجد رحمانی گڈی باؤلی عقب جونیئر کالج چنچل گوڑہ میں حافظ محمد عبیدالرحمن روزانہ 3 پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد انور شاہ، سنتوش نگر کالونی میں ساتویں تراویح میں حافظ محمد اللہ شریف فرزند مولانا محمد شریف احمد مظاہری قاسمی اور حافظ سید عمر احمد فرزند سید صابر احمد روزانہ 3 پارے قرآن مجید سنائیں گے۔ تیسرا دور بھی اسی طرح سترہویں تراویح سے شروع ہوگا۔ خواتین کے لئے مسجد و مدرسہ کے لئے خریدے ہوئے نئے مکان میں مکمل پردہ کے ساتھ تراویح کا نظم رہے گا۔

ll مسجد سنگ گولی گورہ، پتلی باؤلی میں پہلے دہے میں چاند رات سے نماز تراویح میں حافظ محمد ندیم اللہ خان روزانہ تین پارے تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد کلاں موسیٰ باؤلی اندرون احاطہ موسیٰ باؤلی میں چاند رات سے نماز تراویح میں حافظ و قاری سید صغیر احمد نقشبندی روزانہ 3پارہ سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30بجے ہو گی۔

ll مسجد قادر الدولہ اندرون کوٹلہ علی جاہ چیونٹی شاہ میدان، یاقوت پورہ میں چاند رات سے حافظ و قاری محمد انور الحق نعمانی روزانہ نماز تراویح میں تین پارے قرآن مجید تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll جامع مسجد چوک میں چاند رات سے نماز تراویح میں حافظ و قاری سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی حیدر پاشاہ قادری خطیب و امام مسجد حافظ ٹنکا مغل پورہ میں روزانہ تین پارے قرآن مجید تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد قباء مراد محل، تالاب میر جملہ میں چاند رات سے حافظ و قاری محمد نور الدین قادری ملتانی خطیب و امام مسجد ہذا نماز تراویح میں روزانہ 3 پارے قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll جامع مسجد نواب شرف الدین خان نزد بنکلہ بنی صاحب دبیر پورہ میں چاند رات سے نماز تراویح میں حافظ مظفر روزانہ تین پارے قرآن مجید تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد حضرت برہنہ شاہ صاحبؒ میر کا دائرہ سلطان شاہی میں چاند رات سے حافظ و قاری محمد حبیب الدین قادری ملتانی نماز تراویح میں روزانہ تین پارے قرآن مجید تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد درگاہ حضرت سیدنا حسن برہنہ شاہ صاحبؒ ریاست نگر میں چاند رات سے حافظ و قاری محمد معین الدین قادری ملتانی نماز تراویح میں روزانہ تین پارے قرآن مجید تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد حافظ ڈنکا، مغل پورہ میں چاند رات سے حافظ و قاری محمد عظیم نعمانی روزانہ نماز تراویح میں 3 پارے قرآن مجید تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں چاند رات سے 9رمضان المبارک تک حافظ و قاری محمد عقیل قریشی صاحب نماز تراویح میں روزانہ تین پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مدرسہ عزیزیہ، سعید آباد کالونی میں چاند رات سے پہلے دہے میں حافظ محمد عمران فاروقی روزانہ 3 پارے قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 30:8بجے ہوگی۔

ll خانقاہ محبوبیہ حضرت خواجہ محبوب اللہؒ درگاہ مدینہ گلشن، حید رنگر، جل پلی میں چاند رات سے نماز تراویح میں روزانہ تین پارے سنائے جائیں گے۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *