وزیر اعظم مودی وعدے پورے کرنے میں ناکام! وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن

[]

تمل ناڈو کے وزیر اعلی اور ’ڈی ایم کے‘ کے صدر ایم کے اسٹالن نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>ایم کے اسٹالن / آئی اے این ایس</p></div>

ایم کے اسٹالن / آئی اے این ایس

user

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی اور ’ڈی ایم کے‘ کے صدر ایم کے اسٹالن نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ایک بیان میں کہا کہ پی ایم مودی نے 10 سال پہلے جو وعدے کیے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں ہوئے ہیں۔

اسٹالن نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن ’انڈیا‘ اتحاد لوگوں کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہو گیا ہے کہ بی جے پی کو کسی بھی قیمت پر شکست دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا، ’’اتحاد کے رہنما مختلف ریاستوں میں ایک دوسرے سے بات کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بی جے پی مخالف ووٹ تقسیم نہ ہوں۔‘‘

اسٹالن نے کہا کہ تمل ناڈو میں ڈی ایم کے زیر قیادت اتحاد نے اپنے اتحادی شراکت داروں بشمول کانگریس، سی پی آئی-ایم، سی پی آئی، وی سی کے، ایم ڈی ایم کے، آئی یو ایم ایل اور کے این ایم ڈی کے کے ساتھ نشستوں کی تقسیم مکمل کر لی ہے۔ ان کی پارٹی ریاست کے 39 لوک سبھا حلقوں میں سے 21 سے الیکشن لڑے گی۔

سی ایم نے بتایا کہ ایم این ایم کے بانی اور اداکار کمل ہاسن ڈی ایم کے اتحاد میں شامل ہو گئے ہیں۔ اب وہ اپنے امیدواروں کے لیے مہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمل ہاسن کو 2025 میں راجیہ سبھا کی سیٹ الاٹ کی جائے گی۔ ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ ہم بی جے پی کو شکست دینے کے لیے متحد ہیں اور ہمارا یہ جذبہ 39 سیٹیں جیتنے میں ہماری مدد کرے گا۔

اسٹالن نے ڈی ایم کے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ تمل ناڈو اور پڈوچیری کے تمام 40 حلقوں میں اتحاد کی جیت کے لیے کام کریں۔ سیاسی تبدیلی لانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سی ایم نے کہا کہ مرکز میں ایسی حکومت بنانا ضروری ہے جو تمام ریاستی حکومتوں کا احترام کرے۔ ڈی ایم کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ انڈیا اتحاد تمل ناڈو میں تین سالہ ‘دراوڑی ماڈل’ حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *