ریٹائرمنٹ سے قبل ارون گوئل کے استعفیٰ پر کانگریس نے اٹھائے سوال، کیا الیکشن لڑنے جا رہے ہیں؟

[]

واضح رہے کہ ارون گوئیل کی مدت کار 5 دسمبر 2027 تک تھی اور اگلے سال فروری میں وہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کے ریٹائر ہونے کے بعد چیف الیکشن کمشنر بننے والے تھے۔ اسی سال فروری میں انوپ چندر پانڈے کی ریٹائرمنٹ اور ارون گوئل کے استعفیٰ کے بعد تین رکنی الیکشن کمیشن میں اب صرف ایک رکن رہ گیا ہے۔ ذہن نشین رہے کہ یہ وہی ارون گوئیل ہیں جنہوں نے 18 نومبر 2022 کو رضاکارانہ طور ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اس کے اگلے ہی دن انہیں الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا تھا۔ اس پر کافی تنازعہ کھڑا ہوا اور معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ارون گوئل کی تقرری کی فائل طلب کی تھی اور حکومت سے پوچھا تھا کہ ان کی تقرری میں آخر اتنی عجلت کیوں برتی گئی؟۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *