وائی ایس وویکا نندا قتل کے ملزم دستگیر کے والد حملہ میں زخمی

[]

کڑپہ(اے پی): اے پی کے سابق وزیر وائی ایس وویکا نندا ریڈی قتل کیس کے ایک ملزم شیخ دستگیر کے والد قاتلانہ حملہ میں زخمی ہوگئے۔

وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے حامیوں نے پلی ویندولا کے قریب نملا گنڈو میں شیخ حاجی ولی پر مبینہ طور پر حملہ کردیا۔ یہ واقعہ جمعہ کے روز شیوراتری تقاریب کے دوران پیش آیا۔

شیخ حاجی ولی پر اس وجہ سے حملہ کیا گیا کیونکہ ان کے فرزند (شیخ دستگیر) نے حلقہ اسمبلی پلی ویندولا سے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کے خلاف الیکشن لڑنے کے منصوبہ کا اعلان کیا۔

شیخ ولی جو اس حملہ میں شدید زخمی ہوگئے کو، پلی ویندولا کے ایک ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ شیخ دستگیر نے الزام عائد کیا کہ کڑپہ کے ایم پی اویناش ریڈی نے جو اس قتل کیس کے ملزم ہیں، نے مبینہ طور پر میرے والد پر حملہ کرایا ہے۔ اویناش ریڈی، ضمانت پر رہا ہیں۔

شیخ دستگیر نے کہا کہ اویناش ریڈی کی ضمانت منسوخ کرانے کیلئے وہ، عدالت سے رجوع ہوں گے۔ شیخ دستگیر10دن قبل جئے بھیم پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ اور وہ اسمبلی انتخابات میں حلقہ پلی ویندولا سے چیف منسٹر جگن کے خلاف الیکشن لڑنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

مختلف پولیس اسٹیشنوں میں شیخ دستگیر اور ان کے افراد خاندان کے خلاف فرضی مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ جئے بھیم پارٹی کے صدر ایس شراون کمار نے دستگیر کے والد پر حملہ کی مذمت کی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *