سرحدی کشیدگی، دفتر خارجہ بنگلہ دیش میں سفیر ہند کی طلبی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے اتوار کے دن ہندوستانی ہائی کمشنر پرنئے ورما کو طلب کیا۔ معاملہ سرحدی کشیدگی کا ہے۔

ڈھاکہ نے چند گھنٹے قبل الزام عائد کیا تھا کہ ہندوستان، ہند۔بنگلہ سرحد پر 5 مقامات پر باڑ لگانے کی کوشش کررہا ہے جو باہمی معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔

پرنئے ورما کو سہ پہر 3 بجے کے آس پاس وزارت کے اندر جاتے دیکھا گیا۔ معتمد خارجہ جسیم الدین کے ساتھ ان کی ملاقات تقریباً45 منٹ جاری رہی۔

عبوری حکومت نے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا کہ کیا بات چیت ہوئی، تاہم عہدیداروں نے توثیق کی کہ ہندوستان نی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا۔ میٹنگ سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ورما نے کہا کہ سیکورٹی کے لئے سرحد پر فنسنگ کے تعلق سے ڈھاکہ اور نئی دہلی میں مفاہمت ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *