امریکہ اور اسرائیل کو غزہ میں اہداف کے حصول میں ناکامی ہوئی ہے، سربراہ انصاراللہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالےسے کہا ہے کہ یمنی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ غزہ کسی بے گناہ فلسطینیوں کے لئے چھپنے کی کوئی جگہ باقی نہیں ہے۔ صہیونی فورسز نے ہر قسم کا ممنوعہ ہتھیار غزہ میں استعمال کیا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے سامنے آنکھیں بند کرنا عالمی برادری کے لئے شرم کا باعث ہے۔

الحوثی نے مزید کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کا مرکزی کردار امریکہ ہے جو صہیونی حکومت کی سیاسی اور دفاعی مدد کررہا ہے۔ غزہ میں چند امدادی پیکج بھیج کر امریکہ عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتا ہے۔ امریکہ کئی ٹن ہتھیار فلسطینیوں کے خلاف استعمال کرنے کے لئے اسرائیل کو فراہم کرچکا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے فلسطینیوں تک امدادی سامان کی رسائی کو ناممکن بنانے کے لئے زمینی اور سمندری راستوں کی ناکہ بندی کررکھی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کو غزہ میں اپنے اہداف کے حصول میں سخت ناکامی ہوئی ہے۔

الحوثی نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین نے حملہ آور صہیونیوں کو دندان شکن جواب دیا ہے۔ غزہ میں صہیونی فورسز کو نفسیاتی دباو اور شکست کا سامنا ہے۔ فلسطینی مجاہدین کا مقابلہ کرنے میں ناکامی کے بعد بے گناہ سویلین کا قتل عام شروع کیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *