راہل گاندھی 17 مارچ کو ممبئی سے انڈیا الائنس کے لوک سبھا انتخابات کا بِگل بجائیں گے

[]

اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر نے لوک سبھا انتخابات میں ریاست میں بی جے پی امیدواروں کے تعلق سے بھی بات کی اور کہا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی کے پاس کوئی قابل امیدوار نہیں ہے، اس لیے وہ دوسری پارٹیوں سے لیڈروں کی چوری کر رہی ہے۔ بی جے پی کے 2 کارکنان ای ڈی اور سی بی آئی بھی اسی کام میں لگے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اس لوک سبھا انتخابات میں مرکزی وزیر نتن گڈکری کو ٹکٹ ملے گا یا نہیں کچھ یقین سے نہیں کہا جاسکتا۔ گڈکری ایک قومی لیڈر ہیں اور ان کا نام بی جے پی کی پہلی فہرست میں ہونا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔‘‘ پٹولے نے کہا کہ ’’ناگپور کے لیے کانگریس کے پاس بھی قابل امیدوار ہے اور جیت کا جھنڈا لہرائے گا۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *