حکومت ایل آر ایس پر مفت عمل آوری کویقینی بنانے: کے ٹی آر

[]

حیدرآباد: بی آر ایس نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ تلنگانہ عوام کے لئے لے آوٹ ریگولائزیشن اسکیم (ایل آر ایس) پر مفت عمل آوری کویقینی بنانے کے اپنے وعدے کو پورا کرے۔

کانگریس حکومت نے ایل آر ایس کے نفاذسے عوام سے فیس وصول کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ حکومت کے اس فیصلہ کے خلاف بی آر ایس‘6مارچ کو جی ایچ ایم سی اورایچ ایم ڈی اے کے بشمول ریاست بھر میں تمام بلدیات کے دفاتر کے روبرو احتجاج منظم کرے گی۔

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے پیر کے روز بتایاکہ یہ پروگرام ایل آر ایس کے لئے عوام سے فیس وصول نہ کرنے کے مطالبہ پر کیاجارہاہے اور7مارچ کو ضلع کلکٹر کے دفاتر آرڈی اوآفس کے پاس بھی احتجاجی پروگرام منظم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

تارک راما راؤ نے آج تلنگانہ بھون میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسمبلی انتخابات سے قبل بھٹی وکرامارکا‘ اتم کمار ریڈی‘ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اورسیتا اکانے عوام سے ایل آر ایس کے ذریعہ جائیدادوں اور اراضی کومفت باقاعدہ بنانے کا وعدہ کیاتھا۔

اقتدارمیں آنے کے بعد کانگریس31 مارچ سے قبل ایل آر ایس کی رقم عوام کو اداکرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کانگریس قائدین کی دورخی پالیسی پر افسوس کا اظہارکیا اورکہاکہ ایل آر ایس کے تقریبا25 لاکھ افراد نے درخواستیں داخل کی ہیں۔ حکومت نے درخواست گزاروں سے تقریباً20 ہزار کروڑ روپے رقم وصول کرنے کامنصوبہ بنایاہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کے اس فیصلہ سے متوسط طبقے کے ایک خاندان پر ایک لاکھ روپے کا بوجھ پڑسکتاہے۔ حکومت کو اس فیصلہ سے دستبرداری اختیارکرناچاہئے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بی آر ایس کے احتجاجی پروگرام میں شرکت کرکے انہیں کامیاب بنائیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *