[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی کچھ دیر پہلے الجزائر کے دارالحکومت الجزیرہ پہنچے جہاں اس ملک کے وزیر اعظم نذیر العرباوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
صدر ابراہیم رئیسی جو کہ گیس برآمد کرنے والے ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کے لیے الجزائر گئے ہیں، کچھ دیر پہلے اس ملک کے دار الحکومت پہنچے۔
ایرانی صدر گیس برآمد کرنے والے ممالک کے سربراہان (جی ای سی ایف) کے ساتویں اجلاس سے خطاب کرنے کے علاوہ اس اجلاس کی سائیڈ لائن پر مختلف سربراہان اور اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات بھی کریں گے۔
آیت اللہ رئیسی کے دوسرے دن کے شیڈول میں اس ملک کے صدر کی جانب سے باضابطہ استقبالیہ تقریب میں شرکت، اپنے الجزائری ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ ملاقات اور تبادلہ خیال، دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقات اور تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط شامل ہیں۔