سعودی عرب کی مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

[]

ریاض: سعودی عرب میں مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ سعودی وزارت اسلامی امور اور رابطہ کی جانب سے آئمہ مساجد کیلئے جاری ہدایات میں رمضان المبارک کے دوران  مساجد میں افطار کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔

سعودی وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ افطار پر پابندی کا مقصد مساجد میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنا اور یقینی بنانا ہے۔ اس حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئمہ مساجد لوگوں کو افطار کروانے کے لیے کسی قسم کے عطیات قبول نہیں کریں گے۔ رمضان المبارک میں مساجد کے باہر مختص جگہوں پر افطار کروانے کی اجازت ہوگی۔

مساجد میں نمازوں اور دیگر سرگرمیوں کو ریکارڈ یا نشرکرنے پربھی پابندی ہوگی۔ آئمہ مساجد رمضان کے دوران تراویح کو طویل کرنے سے گریز کریں اور عوام کو روزوں کے فوائد سے آگاہ کریں۔ سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں رمضان المبارک  11 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *