بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری معاملے کا ایک قصوروار پہنچا سپریم کورٹ، آرٹیکل 32 کے تحت داخل کی عرضی

[]

قابل ذکر ہے کہ گجرات حکومت نے ’معافی پالیسی‘ کے تحت 15 اگست 2022 کو بلقیس بانو معاملے کے سبھی 11 قصورواروں کو جیل سے رِہا کر دیا تھا۔ ممبئی میں سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور ان کے کنبہ کے سات اراکین کے قتل کے الزام میں ان سبھی مجرموں کو 2008 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ بامبے ہائی کورٹ نے بھی اس سزا پر مہر لگا دی تھی۔ 15 اگست 2022 کو جب ان سبھی مجرموں کو رِہا کیا گیا اور معاملہ سپریم کورٹ پہنچا تو عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ گجرات حکومت قصورواروں کو کیسے معاف کر سکتی ہے، سماعت مہاراشٹر میں ہوئی تھی تو رِہائی پر فیصلہ بھی وہیں کی حکومت کرے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *