[]
حیدرآباد : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیراہتمام اتوار 3 مارچ کو جامع مسجد عامرہ، عابڈس میں صبح 9 تا 1:30 بجے دوپہر عازمین حج کا دوسرا تر بیتی اجتماع مقرر ہے۔
اس تربیتی اجتماع میں علمائے کرام عازمین حج کو مناسک حج اور ایام حج کے علاوہ احرام باندھنے کے طریقے سکھائے جائینگے ۔
زیارت و آداب مدینہ منورہ پر مفصل روشنی ڈالیں گے ۔ ( خواتین کے لئے پردہ کا علحدہ نظم رہے گا ) عازمین حج کیلئے میونسپل کامپلکس عابڈس کے سیلار میں گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت رہے گی۔ عازمین حج سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ چھوٹے بچوں کو ہرگز نہ لائیں۔ نوٹ بک اور پن ضرور ساتھ لائیں تا کہ اہم نکات کو نوٹ کر سکے ۔
جناب عبدالقادر محی الدین ( پان منڈی والے ) کنو نیز اجتماع ( فون نمبر 9121057440) نے عازمین حج سے بہ پابندئی وقت شرکت کی گزارش کی ہے۔
تربیتی اجتماعات وحج سے متعلق مزید اہم تفصیلات کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ٹیلی گرام چینل میں شامل ہو، تاکہ حج سے متعلق اطلاعات جلد سے جلد حاصل ہو۔
مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 23298793-040 پر اوقات دفتر میں ربط پیدا کریں۔