حج 2024: حج ہاؤز میں قرعہ اندازی کے ذریعہ 22 خادمین الحجاج کا انتخاب

[]

حیدرآباد: حج 2024 کیلئے تلنگانہ سے 22 خادم الحجاج کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعہ عمل میں آیا۔

سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل کی موجودگی میں سہ پہر 3 بجے دفتر حج کمیٹی نامپلی میں قرعہ اندازی کی گئی۔

 ایگزیکیٹو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی شیخ لیاقت حسین کے مطابق جملہ 180 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 25 کو مسترد کردیا گیا۔ موصولہ 155 درخواستوں میں سے 22 کا انتخاب عمل میں آیا۔

حج کمیٹی اور وقف بورڈ سے فی کس 2 ملازمین خادم الحجاج کے طور پر روانہ کئے جائیں گے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس (ریٹائرڈ) نے منتخب عازمین حج کو مشورہ دیا کہ عازمین حج کی صدق دل اور خلوص کے ساتھ خدمت کریں اور ان کی دعائیں لیں۔

انہوں نے بالخصوص ضعیف عازمین کی خدمت کو ترجیح دینے کی تلقین دی اور ان کا خصوصی خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔

قرعہ انداز میں منتخب خادم الحجاج میں محمد عبدالسمیع محکمہ ایوش حیدرآباد، محمد ذاکر، محکمہ پولیس ضلع حیدرآباد، محمد علیم الدین، محکمہ تعلیمات سنگاریڈی، مجاہد محی الدین، محکمہ تعلیمات ضلع حیدرآباد، محمد عبدالجمیل محکمہ تعلیمات،ضلع ہنمکنڈہ، مختار احمد، محکمہ پولیس ضلع حیدرآباد، محمد عبدالمنیر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد، سید رحمت محی الدین قادری، محکمہ ہارٹیکلچر ضلع محبوب نگر،

احمد حسیب الدین وقار محکمہ تعلیمات، ضلع سنگاریڈی، محمد عرفان شریف محکمہ مشن بھاگیرتا ضلع محبوب نگر، محمد ذاکر پاشاہ، محکمہ پولیس حیدرآباد، جواد حسین محکمہ تعلیمات ضلع نرمل، سید عباس حسین محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ ضلع حیدرآباد، محمد محی الدین محکمہ تعلیمات ضلع حیدرآباد، محمد محمود علی محکمہ کارپوریشن حیدرآباد، محمد یوسف، محکمہ تعلیمات، ضلع نظام آباد، محمد علیم محکمہ آر اینڈ بی حیدرآباد،

اسمٰعیل سید ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل حیدرآباد، محمد عبدالمجاہدمحکمہ پولیس حیدرآباد، سید امتیاز، منسٹری آف ڈیفنس ضلع میڑچل، محمد عبدالخواجہ محکمہ ساؤتھ سنٹرل ریلوے ضلع میڑچل اور محمد عقیل حسین محکمہ تعلیمات ضلع کاماریڈی، محمد علیم الدین محکمہ تعلیمات ضلع کاماریڈی شامل ہیں۔ ویٹنگ لسٹ کے خادم الحجاج میں محمد ایوب منسٹری آف ڈیفنس، سید عظیم الدین محکمہ تعلیمات اور عزیز پاشاہ محمد ٹی ایس ایس بی ڈی سی ایل شامل ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *