[]
عادل آباد _ 29 فروری ( اردولیکس ) تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران ایک منٹ کی تاخیر پر امتحان میں شرکت کی اجازت نہ دینے کے لزوم نے ایک طالب علم کی جان لے لی۔عادل آباد ضلع میں انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ایک منٹ کی تاخیر سے پہنچنے والے امیدوار کو گھر بھیج دیا گیا جس سے وہ مایوس ہو کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق عادل آباد ضلع کے جینتھ منڈل کے منگورلا گاؤں سے تعلق رکھنے والے انٹر کے طالب علم ٹیکم شیوکمار نے جمعرات کو ستنالا پروجیکٹ ڈیم میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ اس نے مایوسی سے اپنے والد کو سوسائڈ نوٹ لکھ کر خودکشی کرلی کہ اسے امتحانی مرکز کو چند منٹ کی تاخیر سے پہنچنے پر امتحان لکھنے نہیں دیا گیا۔
پولس کے مطابق، تکم شیوکمار نامی طالب علم، جو عادل آباد ڈسٹرکٹ سینٹر میں ستانہلا بس اسٹینڈ کے قریب گورنمنٹ بوائز جونیئر کالج میں انٹرمیڈیٹ پڑھ رہا ہے، کا امتحانی مرکز کلکٹر کے بنگلے کے قریب ٹی ایس ایس ڈبلیو آر جے آر کالج میں الاٹ ہوا۔ شیوکمار نے چہارشنبہ کو شروع ہونے والے پہلے سال کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شرکت کے سنٹر گیا تھا تاہم تاخیر سے پہنچنے پر اسے اندر داخل ہونے نہیں دیا گیا۔
جس پر شیوکمار نے مایوسی سے گھر لوٹ گیا اور گھر میں سوسائڈ نوٹ لکھ کر گھر سے نکل کر ستنالا پروجیکٹ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ اس کی نعش آج برآمد ہوئی۔