بنڈی سنجے کی یاترا ایک دن کیلئے ملتوی

[]

حیدرآباد: کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ و بی جے پی کے جنرل سکریٹری بنڈی سنجے کی پرجاہت یاتراایک دن کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔یہ یاترا تلنگانہ کے حضورآباد میں کی جارہی تھی۔

 تاہم ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم مودی کی زیرصدارت ہونے والی پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے دہلی روانگی کے پیش نظر بنڈی سنجے نے اس یاترا کو ملتوی کردیا۔کل سے اس یاترا کا احیا ہوگا۔یہ یاترا کل حضورآباد حلقہ کے کملاپور،ایلندوکنٹہ کے مختلف مقامات پر جاری رہے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *