[]
واشنگٹن: غزہ میں ہزاروں معصوم فلسطینیوں کی جانوں کے ضیاع پر امریکی صدر جو بائیڈن کی بے حسی نے ہر دیکھنے والے کو سیخ پا کردیا۔ آئس کریم کا مزہ لیتے ہوئے غزہ جنگ بندی معاہدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر بائیڈن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر بائیڈن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک صارف نے کہا اگر آپ کا بچہ کسی عفریت کے ہاتھوں قتل ہوتا تو وہ ایسے آئس کریم کھاتے؟ ایک اور صارف نے کہا یہ عمل یرغمالیوں کے بارے میں ان کے جذبات ظاہر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے غزہ میں سیزفائر آئندہ پیر تک متوقع ہے، انہوں نے تازہ بیان میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر نے مجھے بتایا ہم سیزفائر معاہدے کے قریب ہیں۔
دوسری جانب امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء اور جنگ کے خاتمے پر اصرار کرنے کے معاملے میں بڑی رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔