اردن نے غزہ میں امدادی سامان گرایا

[]

عمان: اردن کی مسلح افواج نے پیر کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں لوگوں تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے طیاروں کے ذریعہ چار بار امدادی سامان گرایا ہے۔

اردن کی مسلح افواج کی طرف سے بھیجی گئی انسانی امداد میں طبی امدادی اور غذائی اشیاء جیسے تیار شدہ کھانا شامل ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی پیٹرا نے یہ اطلاع دی۔

ایجنسی کے مطابق، علاقہ کے ساحل سے متصل شمال سے جنوب تک امدادی سامان گرایا گیا ہے جس کا مقصد انہیں براہ راست متاثرہ باشندوں تک پہنچانا ہے۔

اس کام میں چار C130 طیارے استعمال کیے گئے جن فرانسیسی مسلح فوج کا ایک طیارہ بھی شامل ہے۔

پیٹرا نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بگڑتے ہوئے انسانی حالات کے درمیان فاقہ کشی کا امکان ہے۔

جارڈن کی مسلح افواج نے فضائی پل کے ذریعے غزہ کو انسانی امداد فراہم کرنے کے عزم پر زور دیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *