اب تک اکتیس ہزار سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک،وولودیمیر زیلنسکی

[]

زیلنسکی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ روس مئی کے اواخر میں یا موسم گرما میں ایک اور حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ یوکرینی صدر نے کہا،”ہم اس حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ آٹھ اکتوبر کو انہوں نے جو حملہ شروع کیا تھا اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ جہاں تک ہمارا معاملہ ہے کہ ہم نے اپنا منصوبہ تیار کرلیا ہے اور اس پر عمل کریں گے۔” زیلنسکی نے تاہم اپنے منصوبے کی تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال یوکرین کی جوابی کارروائی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *