[]
حیدرآباد _ 26 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) نے پیر کو گروپ-1 کے پریلمس امتحان پر ایک اہم اعلان کیا ہے۔ ٹی ایس پی ایس سی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 9 جون کو گروپ-1 پریلمس کا امتحان منعقد کرے گی ۔ واضح رہے کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے حال ہی میں ۔ 2022 میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے کے چند گھنٹوں کے اندر نیا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
اس کے نئے طور پر درخواست داخل کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ کل 563 ملازمتوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔درخواستیں 23 فروری سے 14 مارچ شام 5 بجے تک آن لائن وصول کی جائیں گی۔ اور 9 جون کو پریلمس امتحان منعقد ہوگا۔