پنجاب میں شدید دھند کے باعث دو بسوں کی ٹکر، دو افراد زخمی

جالندھر: پنجاب کے جالندھر میں فلّور کے قریب جمعہ کی صبح شدید دھند کی وجہ سے دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس میں اتر پردیش ٹرانسپورٹ کی بس کا ڈرائیور اور کنڈکٹر زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب پولیس کے روڈ سیفٹی ونگ جالندھر کی جانب سے ہائی وے پر ڈیوٹی کے لئے تعینات اے ایس آئی جسوندر سنگھ موقع پر پہنچ گئے۔

اے ایس آئی جسوندر سنگھ نے بتایا کہ جب اترپردیش ٹرانسپورٹ کی بس جالندھر لدھیانہ ہائی وے پر فلور قصبہ میں امبیڈکر چوک کے قریب فلائی اوور پر پہنچی تو شدید دھند کے باعث پیچھے سے آنے والی ایک نجی کمپنی کی بس نے اسے ٹکر مار دی۔

حادثے میں ٹرانسپورٹ کی بس فلائی اوور پر آدھی لٹک گئی۔

نجی کمپنی کی بس کا ڈرائیور موقع پر بس چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

پولیس نے حادثے کی شکار بسوں کو سائیڈ میں کھڑا کر ادیا تھا۔

جس کے بعد ہائی وے پر ٹریفک ہموار طریقے سے چلنے لگا۔

اے ایس آئی جسوندر سنگھ نے بتایا کہ یہ حادثہ گھنے کہرے کی وجہ سے پیش آیا۔

خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

پولیس نے تمام مسافروں کو جائے حادثہ سے بحفاظت نکال لیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی جن لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ان کا علاج کیا گیا ہے۔

یوپی ٹرانسپورٹ بس کے ڈرائیور نے بتایا کہ بس دھند کی وجہ سے سست رفتاری سے چل رہی تھی کہ تیز رفتاری سے آرہی ایک نجی کمپنی کی بس نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بس فلائی اوور سے گرنے سے بال بال بچ گئی۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *