بھگوا لو ٹراپ: ایک اور مسلم لڑکی نے ہندو بوائے فرینڈ سے شادی کرکے سناتن دھرم اپنالیا (ویڈیو وائرل)

[]

لکھنؤ: اترپردیش کے شہر رائے بریلی سے تعلق رکھنے والی منتشا نامی مسلم لڑکی نے سناتھن دھرم اپناکر مانسی بن گئی۔ یہ مسلم لڑکی نہ صرف ہندو مذہب اپنالیا بلکہ اپنے ہندو بوائے فرینڈ سے مندر میں شادی بھی کرلی اورسناتھن دھرم اپنالیا۔

یہ لڑکی کا کہنا ہے اس کو سناتن دھرم سے تعلق رکھنے والے ہندو لڑکے سے محبت ہوگئی۔ لڑکے سے عشق کے دوران لڑکی کو سناتن دھرم سے بھی لگاؤ ہوگیا۔ اس ناپیکار لڑکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی سے اسلام کو پسند نہیں کرتی تھی۔

واضح رہے کہ روزانہ سوشل میڈیا پر دیکھنے میں آرہاہے کہ بس اسٹاپس، شاپنگ مال یاکسی اور تفریحی مقامات پربرقعہ پوش مسلم لڑکیاں غیر مسلم لڑکوں کے ساتھ کھلے عام سیر وتفریح کررہی ہیں۔ اتنا ہی نہیں بعض برقعہ پوش لڑکیاں تو ہندو لڑکوں کے ساتھ اویو(OYO) رومس میں جاتی ہوئی بھی دیکھی جارہی ہیں۔

کیا ان برقعہ پوش لڑکیوں کے والدین کو پتہ نہیں کہ اُن کی لڑکیاں کالج کے نام پر یا اسپیشل کلاس کے نام پر کہاں جارہی ہیں اور کس کے ساتھ گاڑیوں پر گھوم رہی ہیں۔ ماں باپ کا فرض نہیں بنتا کہ اپنی بچیوں پر سخت سے سخت نظررکھیں ۔ فریڈم کے نام پر کچھ ماں باپ اپنی بچیوں کو کھلی ڈھیل چھوڑرہے ہیں۔ آج کے اس پرفتن دور میں تو دشمن چاہتا ہی کہ ان معصوم برقعہ پوش لڑکیوں کو پھانسا جائے اور ان کو اسلام سے دور کردیا جائے۔

وقت کا اہم تقاضہ ہے کہ ماں باپ اپنی بچوں پر سخت نظررکھیں۔ خاص کر لڑکیوں پر کڑی نظررکھی جائیں ۔ مساجد کے خطیب صاحبین کو بھی چاہئے کہ وہ جمعہ کے موقع پر لوگوں کو تلقین کریں کہ وہ اپنی بچیوں پر نظررکھیں اور دشمن کے ارادوں سے آگاہ کریں۔

ماں باپ کو چاہئے کہ جتنا ہوسکے کالج جانے والی ان بھولی بھالی لڑکیوں کو خود ہی کالج چھوڑا کریں اور کالج سے گھر خود ہی لائیں۔ بچیوں کو دین سکھائیں، ٹی وی سیریلیوں یا سوشل میڈیا کے ریلزدیکھنے سے منع کریں کیوں کچھ تنظیمیں سوشل میڈیا پر ریلز بناکر وائرل کررہی ہیں تاکہ ان معصوم لڑکیوں کو پھنسایاجائے۔ بچیوں کو گھروں میں یہ بھی بتائیں کہ اسلام میں غیر محرم سے ملنا جلنا، بات چیت کرنا یا ہنسی مذاق کرنا حرام ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *