[]
حیدرآباد 24/ فروری (پریس نوٹ) حضرت شیخ عبد القادر الجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے نبیرہ حضرت مولانا سید شاہ محمد قادری المعروف شکیل صاحب کو نیوچروپتھی میں ان کی طبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے ڈاکٹر عبدالصمد عثمانی نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ سے نوازا اور ان کو تہنیت بیش کی حضرت مولانا سید شاہ محمد قادری نیچرو پتھی کے ذریعے عوام الناس کی بلا لحاظ مذہب و ملت خدمات انجام دے رہے ہیں حضرت مولانا سید شاہ محمد قادری ایس این کیو(SNQ) ہربل فارمیسی کے بانی ہیں حضرت مولانا سید شاہ محمد قادری نے بالو ں کو صحت مند رکھنے کے لئے ایک مخصوص نسخہ تحفہ کے نام سے تیار کیا ہے جو بالوں کی حفاظت کے لئے انتہائی معاون و کارآمد ثابت ہوا حضرت مولانا سید شاہ محمد قادری کی خانقاہ زیبا باغ آصف نگر سے عوام الناس استفادہ حاصل کررہی ہے مولانا سید شاہ محمد قادری کو نیچرو پتھی میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ حاصل ہونے پر انہیں مختلف گوشوں سے مبارکباد پیش کی گئی اس موقع پر سید مجیب کوآرڈینیٹر اور سید خواجہ قدیر اللہ قادری کے علاوہ دیگر موجود تھے