[]
مہر خبررساں ایجنسی نے العہد ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی مجاہدین بٹالین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے خان یونس میں سنائپر آپریشن میں چھے صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن قدس گروپ (فلسطینی اسلامی جہاد کی عسکری شاخ) کے اشتراک سے کیا گیا جس کے نتیجے میں چھے صہیونی فوجی ہلاک ہو گئے۔
مجاہدین بریگیڈ کے بیان کا متن حسب ذیل ہے:
خان یونس کے مغرب میں ہماری فورسز نے چھے صہیونی فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جو خان یونس کے مغرب میں طیبہ ٹاورز کے قریب تھے۔ یہ آپریشن قدس گروپ (اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ) کے اشتراک سے کیا گیا۔