عمران خان کی پارٹی کے 153 ورکرس کو ضمانت منظور

اسلام آباد: پاکستان کی ایک انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کے کم ازکم 153 ورکرس کو ضمانت منظور کی۔

احتجاج کے دوران گرفتاری کے زائداز ایک ماہ بعد انہیں ضمانت ملی ہے۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے 177 ورکرس کی درخواستوں کی سماعت کی۔ انہوں نے جمعہ کے دن 24 درخواستیں مسترد کردیں اور 153 کو ضمانت دے دی۔ اخبار ڈان نے اطلاع دی کہ فی کس 5 ہزار کے شوریٹی بانڈ پر یہ ضمانتیں دی گئیں۔

قبل ازیں 3 جنوری کو انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 250 احتجاجیوں اور 6 جنوری کو 192 پی ٹی آئی ورکرس کو ضمانت دی تھی۔ انہیں ضلع جہلم کی جیل میں رکھا گیا تھا جہاں سے ان کی رہائی عمل میں آئی۔

پولیس کے بموجب پی ٹی آئی کے دیگر زیرحراست ورکرس کے کیسس کی پراسیسنگ جاری ہے۔ آنے والے ہفتوں میں مزید ورکرس کو ضمانت مل سکتی ہے۔ عمران خان سال 2023 کے وسط سے کئی کیسس میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بند ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *