رمضان المبارک میں نظام الاوقات کی طباعت

[]

سوال:-رمضان المبارک میں لوگ نظام الاوقات طبع کراکر تقسیم کرتے ہیں، نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ رمضان گزر نے کے بعد ادھر ادھر نالیوں میں یہ نظام الاوقات ڈال دئے جاتے ہیں، کیا یہ گناہ نہیں،؟

اور اس کا گناہ کس پر ہوگا؟ چھاپنے والے پر یا پھینکنے والے پر ؟ (عبدالشکور، چار مینار)

جواب:- نظام الاوقات طبع کرانے سے روزہ داروں کو سہولت بہم پہنچتی ہے، اور سحر وافطار کا وقت معلوم ہوتا ہے ،بعض لوگ اس میں افطار کی دعاء اور روزہ کی نیت بھی طبع کرتے ہیں ، اس سے بھی آسانی ہوتی ہے ،

اس لئے طبع کرنے والوں کو تو بہر حال اس کااجر و ثواب حاصل ہوگا،جو لوگ بے احتیاطی سے اسے گندی جگہوں پر ڈال دیتے ہیں، وہ یقینا غلطی کرتے ہیں،

انہیں چاہئے کہ یا تو وہ اسے محفوظ کردیں، یا کسی پاک جگہ پر دفن کردیں ۔
٭٭٭



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *