حکومت نے پالیسیاں بدل کر کوئلے میں بدعنوانی کی: کانگریس

[]

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت نے کوئلے کی کان مختص کرنے کی پالیسی میں تبدیلی کر کے دلالی کی راہ ہموار کی ہے اور من پسند افراد کے لیے کوئلہ کانوں کی الاٹمنٹ کے کام کو آسان بنا کر بڑی بدعنوانی کی ہے۔

کانگریس کے میڈیا انچارج پون کھیڑا نے ہفتہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے سابقہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کی پالیسی کو منسوخ کر کے کوئلہ کانوں کی الاٹمنٹ پالیسی بنائی ہے۔ یہ نئی پالیسی اس طرح تیار کی گئی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے چند دوست ہی کان لے سکیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *