سنبھل واقع شاہی جامع مسجد کی دیواریں اور اس سے ملحق دکانیں منہدم، خود مسجد کمیٹی نے چلوایا بلڈوزر!

موصولہ خبروں کے مطابق شاہی جامع مسجد تقریباً 80 گز زمین پر بنی ہوئی ہے۔ اسی احاطہ میں 3 دکانیں بھی بنی تھیں، جبکہ 3 نصف تعمیر دکانیں تھیں۔ یہ سبھی مخدوش حالت میں تھی۔ ان سبھی کو منہدم کر دیا گیا۔ اس کی خبر ملتے ہی میڈیا اہلکار وہاں پہنچ گئے اور مسجد کمیٹی کے سکریٹری ظفر علی سے سوال کرنے لگے۔ ظفر علی نے انھیں واضح لفظوں میں بتایا کہ زمین مسجد کی ہی ہے، لیکن دکانیں خستہ حال ہو چکی تھیں اس لیے انھیں توڑا گیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ مسجد کا نقشہ ان کے پاس موجود ہے، کسی وجہ سے مجوزہ دکانیں بن نہیں پائیں اور رکھ رکھاؤ کی کمی کے سبب مخدوش ہو گئی تھیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *